چوہدری نثار کے الزامات کا جواب کل اسمبلی میں دوں گا: اعتزاز احسن

چوہدری نثار کے الزامات کا جواب کل اسمبلی میں دوں گا: اعتزاز احسن
 چوہدری نثار کے الزامات کا جواب کل اسمبلی میں دوں گا: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا وزیر داخلہ نثار علی خان میرے متعلق دیئے گئے بیان سے خود کو الگ کر لیں گے مگر وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، اس لئے میں انکے الزامات کا جواب کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوں گا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نثار علی خان کے بیان پر فون کر کے معذرت کی ہے مگر اسمبلی میں بات کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں اور امیدہے کہ کل ساری اپوزیشن میرا ساتھ دے گی۔ میں تھنڈے مزاج کا آدمی ہوں اور نہیں جانتا کہ نثار علی خان دراصل کیا کہنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے چوہدری نثار کی جانب سے سینیٹر اعتزاز احسن کو ’قبضہ گروپ©‘ کا ترجمان قرار دیا گیا تھا اور شیرف برادران کی جانب سے اس پر معذرت بھی کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -