گوگل ’موت‘ کے خلاف میدان میں آگیا

گوگل ’موت‘ کے خلاف میدان میں آگیا
گوگل ’موت‘ کے خلاف میدان میں آگیا

  

شکاگو (نیوز ڈیسک) بڑھاپا وہ وقت جب انسان بہت سے بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے اور اکثر یہی بیماریاں اسے موت کے منہ میں لے جاتی ہیں۔ گوگل کے تعاون سے قائم کردہ کمپنی Calice نے Abbvie فارما سوٹیکل کمپنی کے ساتھ مل کر بڑھاپے میں حملہ آور ہونے والی بیماریوں کے خاتمے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ موت کو اگر ختم نہیں کیا جاسکتا تو کم از کم یہ ممکن بنایا جائے کہ زندگی کو موجودہ اوسط سے کئی گنا زیادہ لمبا کیا جاسکے۔ ہر کمپنی اس منصوبے کیلئے 250 ملین ڈالر (تقریباً 25 ارب پاکستانی روپے) فراہم کرے گی اور ضرور پڑنے پر اس رقم کو دوگنا بھی کیا جاسکتا ہے، اس منصوبے کے تحت امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں بڑھاپے کے اسباب اثرات اور حالات کو سمجھنے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی اور ایسی ادویات بنائی جائیں گی جو بڑھاپے کی کیفیت اور اس کے اثرات میں تبدیلیاں پیدا کرسکیں۔ یہاں کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے بھی ادویات بنائی جائیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -