چھاتی کے بال ہوائی جہاز کے مسافر کی موت کا سبب بن گئے

چھاتی کے بال ہوائی جہاز کے مسافر کی موت کا سبب بن گئے
چھاتی کے بال ہوائی جہاز کے مسافر کی موت کا سبب بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائن کی ایک پرواز میں معمر مسافر کو دل کا دورہ پڑگیا لیکن فضائی میزبان خاتون نے یہ کہہ کر اس کی مدد سے انکار کردیا کہ اس کے سینے پر بال بہت زیادہ ہیں۔ باسٹھ سالہ مسافر کی بیوی نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے خاوند کی حالت غیر ہونے پر جب طبی عملہ اس کے گرد جمع تھا تو ایک مسافر نے خاتون اہلکار سے AEP مشین استعمال کرنے کو کہا۔ اس مشین سے متاثرہ شخص کو بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں جب مشین استعمال کرنے کیلئے اصرار کیا گیا تو خاتون اہلکار نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ مریض کے سینے پر گھنے بال ہیں۔ بالآخر اس کے سینے سے بال صاف کئے گئے تو مشین استعمال کی گئی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ دوسری جانب ایئرلائن کا کہنا ہے کہ چونکہ طبی عملے نے EPR کی تجویز دی تھی اس لئے AED میں کچھ تاخیر کی گئی اور طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -