آئی ایس آئی ایس نے صحافی کے قتل کی ویڈیو ریلیز کرنے پر معافی مانگ لی ۔۔مگر کیوں؟

آئی ایس آئی ایس نے صحافی کے قتل کی ویڈیو ریلیز کرنے پر معافی مانگ لی ۔۔مگر ...
آئی ایس آئی ایس نے صحافی کے قتل کی ویڈیو ریلیز کرنے پر معافی مانگ لی ۔۔مگر کیوں؟

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) نے امریکی صحافی سوٹولف کی گردن قلم کرنے کی ویڈیو کے متعلق معذرت کرلی ہے کیونکہ اسے قبل از وقت جاری کردیا گیا تھا۔ سوٹلوف نیوزمیگزین ”ٹائم“ اور ”فارن پالیسی“ کیلئے فری لانسس صحافی کے طور پر کام کررہا تھا اور 2013ءمیں مشرق وسطیٰ میں فرائض کی سرانجام دہی کے دوران اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔ امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کی ویڈیو کے محض دو ہفتے بعد سوٹلوف کے قتل کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے جاری کردی گئی۔ آئی ایس آئی ایس نے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ ویڈیو مقررہ وقت سے پہلے جاری کردی گئی۔ اس ویڈیو میں سوٹلوف نے امریکی صدر باراک اوباما سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ امریکہ کے آئی ایس آئی ایس پر فضائی حملوں کے نتیجہ میں اسے قتل کیا جارہا ہے۔ اس نے مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کو اوباما کے اپنے وعدوں اور امریکی شہریوں کے مفادات کے خلاف قرار دیا۔ آئی ایس آئی ایس نے اس سے پہلے امریکی صحافی جیمز فولی کو بھی یہ کہہ کر قتل کیا تھا کہ یہ امریکی حملوں کا جواب ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -