چھوٹے مکانات میں جگہ کے بہترین استعمال کےلئے مفید مشورے

چھوٹے مکانات میں جگہ کے بہترین استعمال کےلئے مفید مشورے
چھوٹے مکانات میں جگہ کے بہترین استعمال کےلئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی آبادی اور کم ہوتی رہائشی سہولتوں کے ساتھ یہ مسئلہ پیدا ہوگیا ہے کہ مختصر جگہوں پر سارے سازو سامان کے ساتھ گزارا کیسے کیا جائے۔ اگر آپ بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں تو مندرجہ ذیل اقدامات آپ کی مختصر جگہ میں بھی وسعت کا احساس پیدا کرسکتے ہیں۔
٭ یہ دیکھیں کہ کن چیزوں کی آپ کو زیادہ ضرورت ہے اور کونسی اشیاءفالتو ہی ں، فالتو اشیاءسے نجات حاصل کریں۔
٭ بینک بیڈ کا استعمال کریں، یہ ایسے بیڈ ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر نصب ہوتے ہیں اور جہگ کی بچت کا بہترین ذریعہ ہیں۔
٭ کتابوں اور کپڑوں وغیرہ کیلئے الماریوں اور دراز وغیرہ دیواروں کے اندر بنائیں۔
٭ سامان کو ترتیب اور سلیقے سے رکھیں کیونکہ ادھر ادھر بکھرا ہوا سامان بہت سی جگہ گھیر لیتا ہے۔
٭ دیواروں پر خوبصورت تصاویر اور پینٹنگز لگائیں اس سے وسعت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
٭ چھتوں کا رنگ دیواروں کی نسبت گہرا ہونا چاہیے۔
٭ چیزوں کو علیحدہ علیحدہ خانوں یا ڈبوں میں رکھیں۔
٭ موٹے اور بھاری پردوں، فرنیچر اور گدوں سے پرہیز کریں۔
٭ فرنیچر کی تعداد کم رکھیں۔
٭ ایسی اشیاءکا اہتمام کریں جن کا ایک سے زائد استعمال کیا جاسکے، مثلاً صوفہ بیڈ کے طور پر بھی استعمال ہوسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -