طوفانی بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے مختلف شہروں میں امدادی کاروائیوں کا کنٹرول سنبھال لیا

طوفانی بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے مختلف شہروں میں امدادی کاروائیوں ...
 طوفانی بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے مختلف شہروں میں امدادی کاروائیوں کا کنٹرول سنبھال لیا

  

روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے میدانی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاروائیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیمیں سیالکوٹ، وزیر آباد، نارووال، حافظ آباداور جلال پور جٹاں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال اور ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گی۔ دوسری جانب پاک فوج کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں بھی بارشوں کے بعد جاری ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -