نیو آکسفورڈ ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن کا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

نیو آکسفورڈ ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن کا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

لاہور(پ ر) نیو آکسفورڈ ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ پروگرام کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR کے تعاون سے طالبات کو پاکستانی فوج کے کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلم ’’داستانِ شجاعت‘‘ بھی دکھائی گئی۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنگ ستمبر 1965ء کے حوالے سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ہفتہ منایا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول‘ سیکٹرD-Iٹاؤن شپ ودیگر نے کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد720 تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...