شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی،سجی سنوری دلہن کو درندہ صفت افراد نے قتل کر دیا

شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی،سجی سنوری دلہن کو درندہ صفت افراد نے قتل کر ...
شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی،سجی سنوری دلہن کو درندہ صفت افراد نے قتل کر دیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے چکری میں رشتے کے تنازع پر سجی سنوری دلہن کو درندہ صفت دو افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری میں دلہن کی بارات گھر کی دہلیز پر انتظار کر رہی تھی اور دلہن بیوٹی پارلر سے سج سنور کیلئے گھر روانہ ہونے لگی تو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے معصوم دلہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہناہے کہ نوجوان لڑکی کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا گیاہے ۔لڑکی کے بھائی کا کہناہے کہ اس کی بہن کو اس کے چچازاد بھائی زبیر نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے ،موقع واردات پر زبیر کو دیکھا بھی گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے چچا کے اہل خانہ کا کہناتھا کہ جن سے ہم نے بہن کا رشتہ کیاہے ان لوگوں سے چچا کے اہل خانہ کی پرانی دشمنی ہے اس لیے ان کے ساتھ رشتہ کیوں کیا ۔اس بنا پر میری بہن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانا قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں اور مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

مزید :

راولپنڈی -