’اب تم نے مکمل طور پر برہنہ ہوکر سونا ہے‘ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو حکم دے دیا گیا، ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا کیونکہ۔۔۔

’اب تم نے مکمل طور پر برہنہ ہوکر سونا ہے‘ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو حکم ...
’اب تم نے مکمل طور پر برہنہ ہوکر سونا ہے‘ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو حکم دے دیا گیا، ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں جی 20ممالک کی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھی چینی شہر ہینگ ژو پہنچ رہی ہے۔ اس چینی دورے کے دوران تھریسامے کے لیے ایک ایسا حکم جاری کر دیا گیا ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھریسامے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ چین میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں برہنہ سویا کریں گی۔ یہ حکم جاسوسی سے بچنے کے لیے صرف تھریسا مے ہی نہیں، ان کے پورے وفد کو دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بظاہر نوجوان نظر آنے والی اس لڑکی کی دراصل کتنی عمر ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کچھ کرلیں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

وائٹ ہال کے ذرائع کے حوالے سے ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ ”تھریسامے کو اس حوالے سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ کوئی جاسوس انہیں محبت کے جال میں پھنسا کر بھی ورغلا سکتا ہے لہٰذا اس حوالے سے بھی محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ وفد کے تمام ارکان کو تحائف اپنے ساتھ رکھنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے کہ کہیں ان میں جاسوسی کے آلات نہ لگے ہوں۔ وفد کے اراکین کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ انہیں چینی حکومت کی نگرانی کے خدشے کی وجہ سے ہوٹل کے آرام دہ کمروں میں بھی پرائیویسی نہیںملے گی۔“ رپورٹ کے مطابق 2008ءمیں چین کے ایک دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن کی ٹیم کے ایک رکن نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل میں کسی نے اسے نشہ آور چیز کھلا کر اس کا موبائل فون و دیگر دستاویزات چرا لی تھیں۔ اس شخص کو رات بھی ایک خوبصورت چینی خاتون کے ساتھ جاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ تمام اقدامات ویسی ہی کسی صورتحال سے بچنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ چین روانگی سے قبل ہیتھروایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ”یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ تجارت کے لیے عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھرے گا۔ جی 20میں ہمارا پیغام یہ ہو گا کہ برطانیہ کاروبار کے لیے کھلا ہے۔ ہم مستقبل میں عالمی منظرنامے میں بنیادی کردار کے حامل ہوں گے۔“

مزید :

قومی -