سعودی کمپنی نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروا دی کہ آپ ضرور استعمال کرنا چاہیں گے

سعودی کمپنی نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروا دی کہ آپ ضرور استعمال کرنا ...
سعودی کمپنی نے ایسی شاندار سہولت متعارف کروا دی کہ آپ ضرور استعمال کرنا چاہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں نوکری کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت کے ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ نے اپنا ایک الیکٹرانک پیج متعارف کرو ادیا گیا ہے جس کے ذریعے نوکری کے متلاشی و دیگر صارفین اس فنڈ کی موبائل برانچ کو تلاش کر سکیں گے۔ یہ سروس ان لوگوں کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جن کی فنڈ کے دفاتر تک رسائی نہیں اور وہ صرف اس موبائل برانچ پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ لوگ اب اس پیج کے توسط سے گوگل میپ کے ذریعے موبائل برانچ کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے اور فنڈز کی سروسز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔فنڈ کے ترجمان یسیر سعد الزہرانی کا کہنا تھا کہ ”صارفین ویب ایڈریس http://www.hardf.org.sa/Bus Trackerکے ذریعے موبائل برانچ کو تلاش کر سکتے ہیں۔ اس پیج پر مردوخواتین کے لیے نوکریوں کے مواقع بھی آویزاں ہوں گے اور فنڈ کی دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات بھی درج کی جائیں گی۔ اب صارفین فنڈ کے متعلق ہر قسم کی معلومات اس پیج سے حاصل کر سکیں گے خواہ وہ کسی بھی علاقے میں موجود ہوں۔“

مزید :

عرب دنیا -