”میں صرف 17برس کی تھی رو اس اداکار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا“، کنگنا رناوت نے دھماکہ کردیا، یہ اداکار کون ہے؟ ہرتیک روشن نہیں بلکہ۔۔۔
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کنگنا رناوت کا شمار ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو فلم انڈسٹری کے تلخ حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے جھجکتی نہیں ہیں،انہوں نے متعدد بار فلم انڈسٹری میں آمد کے بعد اپنے اوپر ہونے والے جنسی تشدد کے حوالے سے بات کی ہے، کئی بار انہوں نے کہا ہے کہ جب وہ 17سالوں کی تھیں تو انہیں ان کے باپ کی عمر کے ایک اداکار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے مگر انہوں نے اس اداکار کا نام کبھی بھی نہیں بتایا ، مگر اس بار انہوں نے 17سال کی عمر میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ادکار کا نام بتا دیا ہے۔
”انہوں نے ہمارے گھر کا دروازہ توڑا، ہمارے بال کاٹے اور ہمارا گینگ ریپ کردیا“، کراچی سے آگئی ایسی خبر کہ ہر پاکستانی کانپ اٹھے
اپنے تازہ انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 17برس تھی تو اس وقت ادیتیا پنچولی نے کئی بار انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ادیتیا کی جانب سے مسلسل جنسی زیادتی کے بعد وہ اس کی بیوی زرینا کے پاس گئیں اور اسے کہا کہ میں تھماری بیٹی کی عمر کی ہوں اور کم عمر ہوں ، میرے لئے یہ سب کچھ نیا ہے ، میں بہت چھوٹی ہوں اور اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتی کیوں کہ اگر والدین کو بتایا تو وہ مجھے واپس بلالیں گے، خدارا میری مدد کرو۔ یہ ساری باتیں زرینہ کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں تھیں لیکن اس نے صرف اتنا ہی کہا کہ میری خواہش ہے کہ ادیتیا دوبار ہ کبھی گھر نہیں آئے۔ لیکن اس کے باوجود زرینہ نے میری کوئی مدد نہیں کی۔
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ زرینہ کی جانب سے انکار کے بعد میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا اگر میں پولیس کے پاس جاﺅں گی تو میرے والدین کیس کی پیروی نہیں کریں گے اور مجھے شوبز انڈسٹری سے ہٹا لیں گے۔ لیکن میں ہمت کرکے پولیس کے پاس گئی مگر اس کا رویہ بھی میرے لئے مایوس کن تھا کیوں کہ پولیس نے اس کیس میں ادیتیا کو محض وارنگ دے کر چھوڑ دیا اور کہا کہ آج کے بعد وہ مجھ سے دور رہے۔