پرویز مشرف بینظیر بھٹو شہید کیس کے مرکزی ملزم ہیں، انہوں نے پولیس افسران کو شواہد مٹانے کا حکم دیا تھا: وزیراعلیٰ سندھ
سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بینظیر بھٹو شہید کیس کے مرکزی ملزم ہیں جنہوں نے پولیس افسران کو شواہد مٹانے کا حکم دیا تھا۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف شہید بینظیر کیس کے مرکزی ملزم ہیں جنہوں نے پولیس افسران کو شواہد مٹانے کا حکم دیا تھا جبکہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی مشرف کو قاتل قرار دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہبازشریف کے خلاف میٹرو بس کرپشن کی جھوٹی کہانی پھیلانے والے شخص کا نام سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے لیکن عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو باعزت بری کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری پر اعتراضات ہیں اور اے پی سی کے بعد مردم شماری لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

