اوچ شریف کے قریب ٹینکر اور وین میں تصادم ، متعدد مسافر ٹینکر تلے دب گئے

اوچ شریف کے قریب ٹینکر اور وین میں تصادم ، متعدد مسافر ٹینکر تلے دب گئے
اوچ شریف کے قریب ٹینکر اور وین میں تصادم ، متعدد مسافر ٹینکر تلے دب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوچ شریف کے قریب ٹینکر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت10افراد ٹینکر کے نیچے دب گئے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اوچ شریف کے قریب تیز رفتار ٹینکر مخالف سمت سے آنے والی وین سے جا ٹکرایا ، وین میں سوار مسافروں میں سے 10افراد ٹینکر کے نیچے دب گئے جن میں سے پانچ کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر تلے دبنے والوں میں 4خواتین اور ایک بچہ شامل ہے تاہم پانچ زخمیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔

مزید :

بہاول پور -