چین کا ایک اور ملک میں 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان ، یہ کونسا ملک ہے؟ حیران کن خبرآگئی

چین کا ایک اور ملک میں 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان ، یہ کونسا ملک ہے؟ ...
چین کا ایک اور ملک میں 60 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان ، یہ کونسا ملک ہے؟ حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے افریقہ میں 60 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے چند افریقی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ان کے براعظم میں سرمایہ کاری کی کوئی سیاسی شرائط نہیں ہیں۔ اس موقعے پر صدر شی جن پنگ نے چین کی جانب سے افریقہ میں 60 ارب ڈالر کی ترقیاتی منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ چین پر غیر ملکی سطح پر بہت زیادہ قرضوں سے لدی سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے تنقید کی جا چکی ہے۔ صدر شی نے یہ اعلان دو روزہ چین۔افریقہ سربراہی اجلاس کے آغاز پر کیا جس میں توجہ کا مرکز ان کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہے۔

یاد رہے کہ 60 ارب ڈالر کی مذکورہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے 2015 میں افریقہ میں سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں سے علیحدہ ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے تعاون کے وسائل کو کسی شاہانہ منصوبوں میں نہیں لگایا جانا چاہیے۔