A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا دبئی میں سالانہ اجلاس ، WMOکی جنرل باید میٹنگ میں میمن برادری کی شرکت

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا دبئی میں سالانہ اجلاس ، WMOکی جنرل باید میٹنگ میں میمن برادری کی شرکت

Sep 04, 2018 | 09:56:AM

دبئی (طاہر منیر طاہر ) ورلڈ میمن آرگنایشن WMOمڈل ایسٹ چیپٹر کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس گزشتہ دنوں دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا جس میں میمن برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت محمد ارشد نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز انجم وقاص نے انجام دیئے۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے نائب صدر احمد شیخانی نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور WMO کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ WMO لیڈیز ونگ کی نائب صدر مسز میمونہ درویش نے سال 2017-2018کے دوران لیڈیز ونگ کی کارکردگی کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا اور لیڈیز ونگ کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔ مسز میمونہ درویش نے نوجوان طبقہ سے WMOجائن کرنے کی التماس بھی کی۔ WMO کے یوتھ ونگ کے وائش چیئرمین کامران غنی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں شرکا نے تقریب کو آگاہ کیا۔ مسٹر طارق نے تقریری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جو ہر آنے والے چیلنج کا مقابلہ کریں گے ۔ نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے WMO کا پلیٹ فارم استعمال کریں اور متحد ہو کر اپی کمیونٹی کی خدمت کریں۔

اس موقع پر خرم کالیا، ہارون محمد اور راشد انور نے سال 2017 کی پراگریس اپوزیشن کی جبکہ WMO کے جنرل سیکرٹری محمود شیخانی نے بھی خطاب کیا اور WMO کی کارکردگی کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے فنڈز ، ویلفیئر ، لیڈیز ونگ کی کارکردگی۔ رمضان کیمپ اور پاکستان میں رمضان پیکج راش بیگز کی تقسیم اور فراہمی کے بارے بھی کمیونٹی کے لوگوں کو بتایا گیا۔ WMO کے سالانہ اجلاس میں بہت سے افراد کے ساتھ ساتھ اسمعیل عبدالکریم ، ہارون کریم ، منور بلال، افضل اللہ رکھا، اقبال شہوانی ، مسز راشد انور ، فائقہ صفدر ، مسز زاہدہ عابد ، مسز خدیجہ اقبال ، شبیر مرچنٹ ، حاجی اختر ، رضوان شیخانی ، مزمل شیخانی ، محمد منیر ، طارق اسمعیل ، ارسلان اور بشیر ستار نے بھی شرکت کی۔ WMO کی سالانہ جنرل میٹنگ کا آخر میں حاضرین مجلس کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔

مزیدخبریں