پشا ور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کاکروڑ وں روپے مالیت کا سامان چوری

پشا ور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کاکروڑ وں روپے مالیت کا سامان چوری
پشا ور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کاکروڑ وں روپے مالیت کا سامان چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور بس ر یپڈٹرانزٹ منصوبے کا45کروڑروپے مالیت کاسریا،فولڈنگ پائپس اورآہنی جنگلہ چوری کرلیاگیا۔خیبرپختونخواپولیس صرف2کروڑروپے کاسریا ہی برآمدکرسکی ہے ،چور ریچ ون چمکنی سے ساڑھے 9کروڑ کاسریا،جائنٹ فولڈنگ پائپ،پی سی وائرکیبل، آہنی جنگلہ اورٹاورلائٹس اڑا لے گئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پشاورمیں 27کلومیٹر طویل بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کاکام جاری ہے اس دوران چوروں نے ریچ ون چمکنی سے ساڑھے 9کروڑروپے کاسریا،جائنٹ ،فولڈنگ پائپ،پی سی وائرکیبل،آہنی جنگلہ اور ٹاورلائٹس چوری کرلیں۔اسی طرح ریچ ٹوسے22کروڑروپے مالیت کاسامان چوری ہوااس دوران چورریچ تھری یونیورسٹی روڈسے نصب کردہ جنگلے بھی کاٹ کرلے گئے ۔مجموعی طورپرریچ تھری سے ساڑھے 13کروڑروپے کاسامان چوری ہوا،بس ریپڈمنصوبے کی کمپنی کے مطابق اس حوالے سے تمام تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں تاہم پشاورپولیس اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کررہی تھی ۔گزشتہ روزپولیس نے ایک گودام پرچھاپہ مارکردوکروڑروپے مالیت کاسامان برآمد کرلیا ۔چیف کیپٹل پولیس قاضی جمیل نے ’’جنگ ‘‘کوبتایاکہ چوری کی اطلاع ملی توپولیس نے فوری کارروائی کی اوردوکروڑما لیت کاسا مان برآمد کرلیا تاہم اگراس کے علاوہ کوئی اورواقعہ ہواہے تومتعلقہ کمپنی پولیس سے رجوع کرے تاکہ چوری کردہ سامان برآمدکیاجاسکے۔