صدارتی انتخاب،کے پی اسمبلی میں نگہت اورکزئی نے پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا اورخیبر پختوااسمبلی میںپیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔کے پی کے اسمبلی میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ پریزائیڈنگ افسرکے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ارکان اسمبلی کیلئے شناختی کارڈ کا لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لئے ڈاکٹرعارف علوی پاکستان تحریک انصاف،اعتزاز احسن پیپلز پارٹی جبکہ مولانا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔