شیخ رشید کے بھتیجے کو این اے 60 کا ٹکٹ دینے کے خلاف پی ٹی آئی میدان میں آ گئی

شیخ رشید کے بھتیجے کو این اے 60 کا ٹکٹ دینے کے خلاف پی ٹی آئی میدان میں آ گئی
شیخ رشید کے بھتیجے کو این اے 60 کا ٹکٹ دینے کے خلاف پی ٹی آئی میدان میں آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(آن لائن) شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو این اے 60 راولپنڈی کا ٹکٹ دینے کے خلاف تحریک انصاف راولپنڈی میدان میں آ گئی ہے ۔ تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس میں راشد شفیق کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق این اے 60 سے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے ممکنہ مشترکہ امیدوار تھے پیر کے روز تحریک انصاف راولپنڈی کی قیادت نے ایک ہنگامی اجلاس میں راشد شفیق کو ممکنہ ٹکٹ دینے کے خلاف قرار داد منظور کی ۔ قرار داد میں کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے امیدوار افتخار چودھری کو ٹکٹ دینا چاہئے ۔ ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کو کرنا ہے ۔

مزید : الیکشن /سیاست