شادی ،کاروبار ،نوکری،مقدمات اور امتحانات کی مشکلات سے نکلنے کامجرب ترین وظیفہ
حالات کی پریشانی سے انسان کا ایمان بھی ڈولنے لگتا ہے ۔وہ جس بات میں اپنی ناکامی دیکھ رہا ہوتا ہے ،اللہ کے ہاں اسکی حکمت کوئی ہوسکتی ہے اس لئے انسان کو اپنے ہر عمل میں اللہ سے نصرت مانگنی چاہئے تاکہ دنیا اسکے لئے سہل ہو اور ایمان کی دولت نصیب ہو۔حالات کی تنگی اور مختلف طرح کے مقدمات اور مالی مسائل میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہم سب کتنے ناامید ہوجاتے ہیں ۔ایسے لوگ اگر سورہ فتح کی تلاوت کیا کریں تو یقینی طور پر ان کے ہر جائز عمل میں اللہ کی رضا اور فتح شامل ہوگی۔جن کے بچوں کی شادیاں رک جائیں ،کاروبار ٹھپ ہوجائے ،امتحان میں جیت کا امکان کم ہو،مشکل سفر پر نکلنا ہو،کسی سے قرض واپس لینا ہو،کوئی سرکاری کام پھنس جائے ،گویا کسی بھی مشکل میں سورہ فتح کی تلاوت کرنے والے پریشان نہیں ہوتے۔اس سورہ مبارکہ کی فضیلت بارے صحیحین میں جو حدیث مبارکہ موجود ہے ،آپ اسے پڑھ کر دیکھیں کہ اللہ کے نبیّﷺ نے سورہ فتح کے بارے کیا ارشاد فرمایا ہے ۔
حضرت زید بن اسلم اپنے والد اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺرات کو ایک سفر میں جا رہے تھے .حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے . حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺسے کچھ پوچھا لیکن رسول اللہﷺ نےان کو کوئی جواب نہیں دیا. حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پھر پوچھا آپ ﷺ نے پھر بھی کوئی جواب نہیں دیا ۔ تیسری مرتبہ پھر پوچھا پھر بھی کوئی جواب نہیں دیا ۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ( اپنے آپ کو ) کہا کہ تیری ماں تجھ پر روئے تو نے رسول ﷺ سے تین مرتبہ عاجزی سے سوال کیا اور کسی مرتبہ بھی جواب نہیں ملا . حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں نے اپنی اونٹنی کو دوڑایا اور لوگوں سے آگے ہوگیا مجھے خوف تھا کہ کہیں اس حرکت پر میرے بارے میں کوئی آیت نازل نہ ہو جائے ۔ابھی تھوڑا ہی وقت گزرا تھا کہ میں نے ایک پکارنے والے کو سنا جو پکار رہا تھا ۔ ہ میں نے سوچا مجھے تو خوف تھا ہی کہ میرے بارے میں کچھ وحی نازل ہوگی . لہذا میں رسولﷺ کی خدمت میں حاضرہوا اور میں نے آپ ﷺکو سلام کیا۔آپﷺ نے فرمایا " اے عمر : آج رات مجھ پر ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پرسورج نکلتا ہے " پھر آپ ّنے سورہ انا فتحنا لک فتحاً مبیناً کی تلاوت فرمائی۔
بزرگ و عاملین حضرات مشکلات سے نکلنے کے سورہ فتح روزانہ سات بار پڑھنے کی ہدایت فرماتے ہیں ۔اس کا ایک چھوٹا وظیفہ بھی ہے جو یاد رکھ لیا جائے اور اسے ہر نماز کے بعد 121 بار پڑھا جائے تو اسکے فوائد حاصل ہوں گے ۔یہ آیت مبارکہ " انا فتحنا لک فتحا مبینا " پڑھنے کے بعد یافتاح تین سو بارپڑھ لیا جائے تو کام میں مزید بہتری آجاتی ہے ۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com