A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ڈی سی چکوال کے بعدڈپٹی کمشنر راجن پور نے بھی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی مداخلت کی شکایت کردی مگرکسے؟ ایسی خبرآگئی کہ تحریک انصاف حیران پریشان رہ جائے گی

ڈی سی چکوال کے بعدڈپٹی کمشنر راجن پور نے بھی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی مداخلت کی شکایت کردی مگرکسے؟ ایسی خبرآگئی کہ تحریک انصاف حیران پریشان رہ جائے گی

Sep 04, 2018 | 14:34:PM

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی طرف سے ماضی میں قراردیاجاتارہا کہ اراکین اسمبلی کا کام سڑکیں بنوانے، سرکاری ملازمین کی بھرتی یا تبادلے کرانا نہیں ہے مگر راجن پور کے ڈپٹی کمشنر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک کی مداخلت کے باعث پھٹ پڑے ہیں، اس سے پہلے ڈی سی چکوال نے بھی سردار ذوالفقار کی طرف سے پٹواریوں کے تبادلے کیلئے دباؤڈالے جانے کی شکایت کی ۔

جیونیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرراجن پورنے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے شکایت کی ہے کہ ایم این اے نصر اللہ دریشک نے انہیں حکم دیاہے کہ انکے حلقے میں بغیرمرضی کوئی تبادلہ پوسٹنگ نہ کی جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نصراللہ دریشک نے دفتر آکر پٹواریوں ، بی ایم پی اہلکاروں کی فہرست تبادلوں کیلئے دی،محکمہ مال ،بارڈرملٹری پولیس میں تقرروتبادلے کیلئے دباؤ ڈالاجا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سردارنصراللہ دریشک نے میرے ہاتھ بڑھانے کے باوجودمصافحہ نہ کیا اور کہا آپ نے دفتر کے باہر آکر استقبال کیوں نہ کیا؟ ۔

یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار نصر اللہ دریشک این اے 194 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں