اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق انٹر میڈیٹ کے آرٹس گروپ اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
انٹر میڈیٹ کے آرٹس گروپ میں شیرک خان مندوخیل نے 964 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شیزا نے دوسری اور مصطفیٰ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ میں تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی، عائشہ بنت انور نے 1052 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن،اسرا حق اور طو بیٰ رحمان نے حاصل کی۔