پنجاب میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی ’کمبختی‘ آ گئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ان سب کو لالے پڑ جائیں گے

پنجاب میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی ’کمبختی‘ آ گئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کر ...
پنجاب میں کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی ’کمبختی‘ آ گئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ان سب کو لالے پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کم تعلیم یافتہ اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اب بارہویں پاس استاد بی اے والوں کو نہیں پڑھا سکیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت نے کم تعلیم یافتہ اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ابتدابی طور پر سی ای اوز سے کم تعلیم یافتہ اساتذہ کی فہرست طلب کر لی گئی ہے، نئی حکومت مذکورہ اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں 6 ہزار سے زائد اساتذہ کی تعلیم میٹرک سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے پنجاب کی نئی حکومت نے نئی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کے حکام نے باقاعدہ طور پر فہرستیں طلب کر لی ہیں جنہیں جبری ریٹائر کر دیا جائے گا یا پھر انہیں درجہ اول یا درجہ دوم کی کلاس کو پڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔