صدارتی انتخاب، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

صدارتی انتخاب، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
صدارتی انتخاب، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان اسمبلی کے صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کو 45 ووٹ پڑے ،اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ پڑے جبکہ پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ کاسٹ ہوئے،ن لیگ کے ثنا اللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
جبکہ سندھ اسمبلی کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن 100 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ڈاکٹر علوی علوی نے 56ووٹ حاصل کئے اور اپوزیشن جماعتوں کے مولانا فضل الرحمان کو صرف ایک ووٹ پڑاجبکہ دو ووٹ ضائع ہوئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تعداد 65 ہے اور باقی تین اسمبلیوں کے اراکین اسمبلی کے تمام ووٹوں کو بھی 65 پر تقسیم کیا جائے گا اور نتیجہ نکالا جائے گا۔