مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا کیونکہ ۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا کیونکہ ۔۔۔ ...
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا کیونکہ ۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے لیکن قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا اور قانون کی بالادستی کا عمل اپنی ذات سے شروع کررہا ہوں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر دیا جس کے لیے انہیں وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔  بابر اعوان نے ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔

نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی بطور سابق وزیر پانی بجلی بابر اعوان کے ساتھ ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی افسر عاصمہ چوہدری نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نیب میں ریفرنس دائر ہونے کے بعد بابر اعوان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی