مذاق کی آڑ میں تضحیک ،نئے آنے والے طالب علم کے ساتھ سینئرز کی بدتمیزی

مذاق کی آڑ میں تضحیک ،نئے آنے والے طالب علم کے ساتھ سینئرز کی بدتمیزی
مذاق کی آڑ میں تضحیک ،نئے آنے والے طالب علم کے ساتھ سینئرز کی بدتمیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی گورنمنٹ کی تعلیمی تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ،نجی کالج میں طالب علم کے ساتھ سینئر کی ریگنگ کے نام پر غیر اخلاقی اور توہین آمیر رویہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی کالج میں سینئرز کلاس کے طالب علموں نے کالج میں نئے آنے والے طلباءکے ساتھ بدتمیز ی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، طا لب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھمایا گیا، جب کہ زبردستی اس کے ہونٹوں پر لپ سٹک لگا کر فیشن شو کی طرح کیٹ واک اور ڈانس کرنے کے لئے کہا گیا،اور یہ بھی کہا گیا کہ اب سب کو سلیوٹ مارو۔
پشاور کی نجی کالج میں فرسٹ ائیر کے طلباءکے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی اور توہین آمیز رویہ رکھا جاتا ہے،اس حوالے سے کئی وڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں،دو تین دن سے فرسٹ ائیر کی کلاسیں سٹارٹ ہو چکی ہیں اورنئے آنے والے طلباءکے ساتھ ریگنگ کے نام پر گھٹیہ حرکتوں کا سلسلہ بھی عروج پرپہنچ گیا ہے،اور طلباءکو باقاعدہ طور پر ہراساں کیا جاتا ہے،ان وڈیوز کے حوالے سے کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جب کے نہ ہی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حکم جار ی ہوا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم سینئر کے سامنے درخواست بھی کرتا ہے کہ نہ کیا جائے لیکن ریگنگ کرنے والے کسی کی سنتے نہیں اور وہ اپنی ریگنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،جب کے قریب کھڑا ٹریفک وارڈن بھی اس تمام واقعے پرکوئی ایکشن نہیں لیا۔


۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔