A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

گجرات:بجلی کے تاروں نے 9سالہ بچہ عمر بھر کے لیے معذور کر دیا

گجرات:بجلی کے تاروں نے 9سالہ بچہ عمر بھر کے لیے معذور کر دیا

Sep 04, 2018 | 22:22:PM

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) گھر کی دیوار کے پاس سے گزرتی تاروں نے بچے کو معذور کر دیا ہے، گجرات کی تحصیل کنجاہ میں 9 سالہ محمد علی کا بازو اور دونوں پاوں کی انگلیاں کٹ گئیں۔

دنیانیوز کے مطابق کراچی کے بعد کنجاہ میں ایک اور معصوم زندگی بھر کیلئے معذور ہوگیا، تیسری جماعت کا طالب علم محمد علی رشتہ داروں سے ملنے گیا، کھیلتے ہوئے چھت سے پارک میں جھانکا تو قریب سے گزرتی ہائی ٹینشن لائن نے کھینچ لیا، محمد علی کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں جان بچانے کے لیے اس کا ایک بازو اور دونوں پاوں کی انگلیاں کاٹنا پڑ گئیں۔مقامی افراد کے مطابق چھتوں سے صرف دو فٹ کے فاصلے سے گزرتے تاروں کے حوالے سے بار بار شکایت کی لیکن حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

مزیدخبریں