بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن ۔۔۔۔انتہائی اہم معلومات پر مبنی ویڈیو دیکھیں
بچھو کے کاٹنے کے باعث اگر اس کا زہر انسانی جسم میں منتقل ہوجائے تو یہ ناقابل برداشت تکلیف کا سبب بنتا ہے اور چند لمحوں بعد متاثرہ عضو کو ہمیشہ کے لیے مفلوج کر سکتا ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، تاہم اگر اس زہر کے مالیکیولز کو توڑ دیا جائے تو یہ زہر کئی بیماریوں کی دوا بھی بن سکتا ہے۔بچھو اپنے زہریلے پن اور ہرجائی طبیعت کی وجہ سے مشہور ہے، اس کی رنگت، حجم اور علاقائی تقسیم کے حساب سے مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں سب سے زیادہ خطرناک کالا بچھو تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی آٹھ ٹانگیں اور خم دار دم میں زہریلا ڈنگ چھپا ہوتا ہے۔ بچھو ایک انچ کے تہائی حصے سے لے کر نو انچ تک لمبا ہوتا ہے، یہ کرۂ ارض پر تقریباً چار سو تیس ملین سال سے موجود ہے،اس کی اب تک سترہ سو پچاس اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے25 اقسام اتنی زہریلی ہوتی ہیں جو کسی انسان کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہیں.
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔