بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن ۔۔۔۔انتہائی اہم معلومات پر مبنی ویڈیو دیکھیں

بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل ...
بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن ۔۔۔۔انتہائی اہم معلومات پر مبنی ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بچھو کے کاٹنے کے باعث اگر اس کا زہر انسانی جسم میں منتقل ہوجائے تو یہ ناقابل برداشت تکلیف کا سبب بنتا ہے اور چند لمحوں بعد متاثرہ عضو کو ہمیشہ کے لیے مفلوج کر سکتا ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، تاہم اگر اس زہر کے مالیکیولز کو توڑ دیا جائے تو یہ زہر کئی بیماریوں کی دوا بھی بن سکتا ہے۔بچھو اپنے زہریلے پن اور ہرجائی طبیعت کی وجہ سے مشہور ہے، اس کی رنگت، حجم اور علاقائی تقسیم کے حساب سے مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں سب سے زیادہ خطرناک کالا بچھو تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی آٹھ ٹانگیں اور خم دار دم میں زہریلا ڈنگ چھپا ہوتا ہے۔ بچھو ایک انچ کے تہائی حصے سے لے کر نو انچ تک لمبا ہوتا ہے، یہ کرۂ ارض پر تقریباً چار سو تیس ملین سال سے موجود ہے،اس کی اب تک سترہ سو پچاس اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے25 اقسام اتنی زہریلی ہوتی ہیں جو کسی انسان کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہیں.

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -