قابض بھارتی انتظامیہ نے جموں میں مسلمانوں کی کالونی گرانے کا فیصلہ کر لیا 

قابض بھارتی انتظامیہ نے جموں میں مسلمانوں کی کالونی گرانے کا فیصلہ کر لیا 
قابض بھارتی انتظامیہ نے جموں میں مسلمانوں کی کالونی گرانے کا فیصلہ کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں شہر کے قریب وادی کشمیر کے مسلمانوں کیلئے چند برس قبل قائم کی گئی ہاؤسنگ کالونی گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر کے ہزاروں مسلمان ضلع جموں میں Belicharanaستواری کے علاقے بشیرگجر بستی میں آباد ہیں۔ انہیں اپنے گھر خالی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔وادی کشمیر کے مسلمانوں کے کالونی میں200 سے زائد گھر ہیں۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کایہ فیصلہ جموں ریجن سے کشمیری مسلمانوں کو نکالنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منصوبے کا حصہ ہے ۔