پڈعیدن ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا،ٹرین سروس معطل

پڈعیدن ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا،ٹرین سروس معطل
پڈعیدن ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا،ٹرین سروس معطل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوشہرہ فیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے علاقے پڈ عیدن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا،دھماکے دستی بم سے کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین کو بھی نقصان پہنچا۔

نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروزہ میںپڈعیدن کےقریب ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا ہواہے،ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم متاثرہ ٹریک کی مرمت جاری ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پڈعیدن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھاجو ٹرین گزرنے سے کچھ دیر قبل ہواتاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہواہے،دھماکے کے باعث دوٹرینوں کو روک لیا گیا تھا جنہیں بعد میں منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /نوشہروفیروز