امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھنے والے طوفان ”ڈورین“ کی شدت میں کمی

امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھنے والے طوفان ”ڈورین“ کی شدت میں کمی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) بہاما س کے جزائر پر تاریخی تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان”ڈورین“ کی شدت کم ہو گئی،امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ریلہ شمال کی طرف امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف انتہائی سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے اور اس کی کیٹگری 5سے کم ہو کر 2 رہ گئی تاہم اس کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے،سمندری طوفان آج امریکی مشرقی ساحل کے قریب پہنچ سکتا ہے اور فلوریڈا، جارجیا،شمالی اور جنوبی کیرولینا کی چار ساحلی ریاستوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جہاں پہلے ہی ہنگامی حالت کا نفاذ ہے۔ صدر ٹرمپ کی فلوریڈا میں رہائش گاہ اور دیگر جائیدادیں ہیں جہاں وہ اکثر تعطیلات مناتے ہیں۔ انہوں نے طوفان کے تھمنے تک امریکہ میں موجود رہنے کیلئے پولینڈ کا دورہ پہلے ہی منسوخ کر دیا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق فلوریڈا میں 74میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلیں گے جس کے بعد شمال کی باقی تین ریاستیں طوفان سے متاثر ہوں گی تاہم یہ واضح نہیں کہ ”ڈورین“ کا لینڈ فال مشرقی ساحل پر کس مقام پر ہو گا۔

”ڈورین“/طوفان

مزید :

صفحہ اول -