بچوں کے پاسپورٹس، اجراء کا طریقہ کار تبدیل

     بچوں کے پاسپورٹس، اجراء کا طریقہ کار تبدیل

  

لاہور(آئی این پی) وزارت داخلہ نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کے اختیارات والدین کے سپرد کر دیئے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام ریجنل دفاتر میں مراسلہ ارسال کر دیا۔وزارت داخلہ نے بچوں کے پاسپورٹس کے اجرا اور تجدید کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی ہے، بچوں کے والدین اور سرپرست کوپاسپورٹ فارم کی تصدیق کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے، اس سے قبل والدین کو 18 سال سے کم بچوں کے فارم کو گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروا نا ہوتی تھی مراسلے کے مطابق بچوں کے پاسپورٹس کے تجدید پر والدین اور سرپرست تصدیق کر سکیں گے، ایف آر سی اور سمارٹ کارڈ کے حامل بچوں کے والدین پاسپورٹ کے اجرا فارم کی تصدیق بھی کر سکیں گے، والدین کی سہولت کیلئے بچوں کے پاسپورٹس کی پالیسی کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

 پاسپورٹس

مزید :

صفحہ اول -