برطانیہ، لاکھوں کشمیریوں نے بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کر دیا، آٹا، چاول کی قیمت گر گئی 

  برطانیہ، لاکھوں کشمیریوں نے بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کر دیا، آٹا، چاول کی ...

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)برطانیہ میں مقیم12 لاکھ سے زائد کشمیریوں کے بھارتی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنے سے بھارتی معیشت کو شدید دھچکا  لگا ہے اور اس کی چاولوں کی برآمدات کوڑیوں کے بھاؤ ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی  حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں برطانوی شہریوں نے بھارتی چاولوں اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیاجس کے باعث بھارتی تاجر پٹ کر رہ گئے ہیں اور انہیں کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا نے برطانوی کشمیریوں کے اس بائیکاٹ کو بھارت کی شہ رگ پر حملہ قرار دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں مقیم بارہ لاکھ سے زائد کشمیریوں نے بھارت کی شہ رگ سمجھی جانے والی معیشت پر حملہ کرتے ہوئے بھارتی چاول اور آٹے کا بائیکاٹ کردیاہے جس کے بعد برطانیہ میں بھارتی چاولوں کے ریٹ گرگئے ہیں اوربھارتی چاول کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے ہیں۔

برطانیہ،بائیکاٹ

مزید :

صفحہ اول -