پارلیمانی کشمیرکمیٹی کا اجلاس،عمان  مجلس شوری کے وفدکو بریفنگ

  پارلیمانی کشمیرکمیٹی کا اجلاس،عمان  مجلس شوری کے وفدکو بریفنگ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین سید فخر امام کی صدارت میں ہوا جس میں عمان کی مجلس شوری کے وفد نے بھی شرکت کی، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے عمان کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ عمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔منگل کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید فخر امام کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں عمان کی مجلس شوری کے وفد نے بھی شرکت کی، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے عمان کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا،سید فخرامام نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے معاملے پر قراردادیں پاس کررکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا ہوا ہے۔  بھارت کشمیریوں کو استصوب رائے کا حق دینے سے انکاری ہے۔ کشمیری آزادی کی تحریک چلارہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔عمانی مجلس شوری کے چیئرمین نے کشمیر کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کے معاملے پر پاکستان موقف کی حمایت کرتے ہیں،اپنی پارلیمنٹ کو کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کر یں گے۔

عمان مجلس شوریٰ

مزید :

صفحہ اول -