اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب  

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب  

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس آج (بدھ کو) طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا ہے۔ ای سی سی اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔ ملک میں کھاد کی قلت دور کرنے کے اقدامات کا جائزہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ گندم کی صورتحال پر رپورٹ بھی ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ 

 اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -