امریہ نے انتہا ئی مہلک، جدید ترین 8اپاچی ہیلی کاپٹر بھارت کے حوالے کر دیئے 

امریہ نے انتہا ئی مہلک، جدید ترین 8اپاچی ہیلی کاپٹر بھارت کے حوالے کر دیئے 

  

نئی دہلی(آئی این پی) پاکستان کو پر امن رہنے اور مذاکرات کا درس دینے والا امریکہ جنگی تیاریوں میں بھارت کی بھرپور مدد کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی بوئنگ نے 8عدد جدید ترین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹربھارتی فضائیہ کے سپرد کردیئے ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب انڈین ایئرفورس بیس پٹھان کوٹ پر منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت اور فضائیہ کے افسران شریک ہوئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  اس موقع پر 2اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جنہیں ونگ کمانڈر کشتیج اوستھی اور منیش ڈوگرا اڑا رہے تھے۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے اپنے گزشتہ دورِ میں ستمبر 2015ء کے دوران امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 22 عدد اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کی مجموعی لاگت 110کروڑ ڈالر (تقریبا 8000کروڑ بھارتی روپے)ہے جس کے تحت مذکورہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔مذکورہ اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کا ورژن اے ایچ 64ا  ی آئی ہے جو اس سلسلے کے ہیلی کاپٹروں میں جدید ترین، مہنگا ترین اور سب سے ہلاکت خیز بھی قرار دیا جاتا ہے۔ 

اپاچی ہیلی کاپٹر

مزید :

صفحہ اول -