بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے غیر آئینی اقدام کیا، ریحام خان

  بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے غیر آئینی اقدام کیا، ریحام خان

  

لاہور(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے، مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کر کے غیر آئینی اقدام کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر کہے کہ”کشمیر ہمارا اندرونی مسئلہ ہے”تو پھر سن لے کہ عمران بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے،معیشت بھی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور آپ کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔“انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امریکہ میں کھڑے ہو کر پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دے رہے تھے ان کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے حق میں نہیں ہے، اگر دونوں ممالک نے آگے بڑھنا ہے تو وہ معیشت بہتر بنا کر اوپر جا سکتے ہیں۔

ریحام خان

مزید :

صفحہ اول -