اینٹی کرپشن نے اگست میں 138کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا

  اینٹی کرپشن نے اگست میں 138کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے گزشتہ ماہ واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں اور ریکوری کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی اگست میں 4ارب 72کروڑ روپے کی بالواسطہ ریکوری کی گئی اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے اگست میں 138 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروایا واسا سے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے بالواسطہ ریکوری کی گئی ایل ڈی اے سے ساڑھے 13کروڑ کی ریکوری کی گئی ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ریکوری مہم تیز کررکھی ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا کہ سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور مستقبل میں قبضہ گروپوں کی حوصلہ شکنی کے لئے ایسی کارروائیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -