تحریک لبیک یارسول اللہؐ کی نئے ہجری سال کی آمد کے سلسلہ میں تقریب
لاہور (پ ر) تحر یک لبیک یا ر سو ل اللہ ؐ و تحر یک صر ا ط مستقیم کے زیر اہتما م نئے ہجری سال کی آمد کے سلسلہ میں تقریب تشکر کا انعقاد کیا گیا تقریب تشکر سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا:اللہ تعالی نئے اسلامی سال کو کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال بنائے۔پاکستان کو نظام مصطفی ﷺ کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔نیا اسلامی سال اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے بہت بڑی نعمت ہے۔ محرم الحرام کی آمد سے نئے اسلامی سال کے آغاز پر ضروری ہے کہ سال گذشتہ میں اللہ تعالی کی طرف سے سے ملنے والی نعمتوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جائے۔نیکی کے جن کاموں کی اللہ تعالی نے توفیق دی انکی قبولیت کی دعا کی جائے۔اور سال گذشتہ میں جو کمی کوتاہی ہوئی اللہ تعالی سے اس کی بخشش کی دعا کی جائے۔اور آنے والے سال میں رب ذالجلال سے آفات و مصائب سے نجات اور رحمتوں کی سوگات کی دعا کی جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اختتام سال اور آغاز سال کی خصوصی دعائیں اور دیگر اورادو وظائف تمام شرکا ء کو پڑہوائے۔اجتماع میں علامہ ذوالقار علی جلالی،علامہ عبد المصطفی حبیبی،علامہ غلام فرید جلالی،علامہ تنویر احمد،محمد نواز سلیمان،محمد ارشاد احمد،مولانا محمد وقاص مولانا محمد فاروق،مولانامحمد بہادر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔