بیرونی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،صاحبزادہ سعید الحسن

بیرونی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،صاحبزادہ سعید الحسن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تمام مکاتب فکر اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کی فضاء برقرار رکھیں۔بیرونی عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ہمیں اپنے اتحاد سے ان کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے علماء اور مشائخ کو ہر سطح پر اپنا کرداراداکرنا چاہئے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی علماء کرام کی گرانقدر خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاجو امن، سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔تمام مکاتب فکرکے علماء کی مشاورت اور معاونت سے عشرہ محرم کو بہتر اور مثالی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن شاہ نے مرکزی علماء کونسل کے زیراہتمام دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں پیغام امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد،چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،صاحبزادہ پیر فیض رسول چیئرمین بین المسالک رواداری کونسل،ڈاکٹر ممتا احمد حسین شیعہ علماء کونسل،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی مجلس وحدت المسلمین،مولانا نعیم بادشاہ مرکزی جمعیت اہلحدیث،پیر اختر رسول قادری جمعیت علماء پاکستان بابا جی شفیق بٹ ملی یکجہتی کونسل و دیگر موجود تھے۔

،مرکزی علماء کونسل کے وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمد امجد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمدطیب قاسمی،مولانا سید سیف اللہ فاروقی رہنماء جمعیت علماء پاکستان،حافظ مقبول احمد، مولانا عمر قاسمی،مولانا رسال الدین آزاد،طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ، سردار شہزاد رفیق،حافظ سعید احمد میؤ، مولانا عثمان فاروقی، مولاناطلحہ فاروقی،مولانا عاصم مخدوم کل مسالک علماء بورڈ،مفتی شہبا عالم فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -