اراضی سنٹرز میں کرپشن کی روک تھام کیلئے مساجد میں اعلانات کا سلسلہ شروع
لاہور (اپنے نمائندے سے)اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کسی سٹاف کو جائز کام کیلئے اضافی رقم نہ دی جائے، تنگ کرنے والے سٹاف کی فوری اطلاع دی جائے چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے مساجد میں اعلان کروا دئیے۔ صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرر کا سٹاف روزانہ کی بنیادپر اپنی تحصیل کی مساجد کے اماموں سے ملاقات کریں گے اور مساجد میں اعلانات کروائیں گے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت وصولی یا جائز کاموں میں تاخیر کا سبب بننے کی شکایت کی صورت میں شوکاز نوٹس یا معطل کرنے کی بجائے سٹاف کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔دریں اثناء اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل کینٹ میں ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات نہ کیا جسکا، سینکڑوں انتقالات التوا کا شکار ہو گئے، دور دارز سے آنیوالے شہریوں کی کثیر تعداد اپنے جائز کاموں کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، اراضی ریکارڈ سنٹرسٹاف سے تکرار معمول بن کر رہ گئی۔ وراثت کے حصول کیلئے آنیوالے شہری اور وراثان بھی رل کر رہ گے۔
، وراثت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت بھی نظر انداز کر دی گئی۔ شہریوں کی کثیرتعداد نے سینئر ممبر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی