بھارت کا آرٹیکل 370ختم کرنا تقسیم کشمیر کی سازش ہے،شمسہ علی

بھارت کا آرٹیکل 370ختم کرنا تقسیم کشمیر کی سازش ہے،شمسہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370کوختم کرنا تقسیم کشمیر کی سازش ہے مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑیگا۔


اور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔