بھارتی حکومت انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے،اعجاز عالم

بھارتی حکومت انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے،اعجاز عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کشمیر میں جاری ظلم کی داستان کو ایک ماہ گزرنے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ہٹ دھرمی ابھی بھی جا ری ہے اور بد ترین کرفیو لگاکر تمام ذرائع مواصلات کی فراہمی کی معطلی کے ساتھ تمام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ 05اگست سے کشمیری عوام کے تمام دنیا سے ہر قسم کے رابطے کو ختم کرکے بھارتی حکومت سراسر انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کی آوازیں انتہائی بلند ہو رہی ہیں اور بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ جنگوں میں بھی عوام تک اشیائے خوردونوش اور زندگی بچانے والی دوائیوں وغیرہ کی فراہمی یقینی بنائی جا تی ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کشمیریوں کو تمام بنیادی اشیاء کی فراہمی کی معطلی کا سامنا ہے جو کہ کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں خطرناک حد تک بڑ ھ چکی ہیں۔

اور ہر محاذ پر معصوم کشمیریوں کا دفاع کریں گے،چاہے کسی بھی حد تک جانا پڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -