کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا،کامران سیف

  کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا،کامران سیف

  

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات  میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔نریندر مودی نے نہ صرف کشمیری بلکہ بھارت کے اندر بسنے والی اقلیتوں کا بھی جینا دوبھر کردیا ہے ہندو فاشزم کی وجہ سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک عرصے سے جاری ہیں بھارتی سیکولر ازم دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہر محاذ پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔کشمیری مسلمانوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ملکر عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ہمارا فرض ہے۔

نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد،کرفیو کے نفاذاور کشمیریوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائیں تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -