پریس کلب مانگا منڈی کا اجلاس،عوامی مسائل اجاگر کرنیکا فیصلہ

پریس کلب مانگا منڈی کا اجلاس،عوامی مسائل اجاگر کرنیکا فیصلہ

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا ماہانہ اجلاس نائب صدر ملک ظفر اقبال کھوکھر کی دعوت پر تھیم پارک چوہنگ میں  ہوا،جس میں سرپرست اعلیٰ حاجی سرور گجر،چیئرمین حاجی خالد منیر اوپل، صدر شیخ محمد لطیف شاہد،سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عبیداللہ رحیم،سینئر نائب صدر طارق بندیشہ،ایڈیشنل سیکرٹری ملک لیاقت علی،سیکرٹری انفارمیشن مہر عبدالشکور، فنانس سیکرٹری حاجی محمد شمشیر،ا یگزیکٹو ممبرز ملک رضوان الٰہی، محمد عمران گل اور چیف فوٹو گرافر مرزا طیب بیگ نے شرکت کی اس موقع پرمیزبان نے تمام دوستوں کا بھر پور استقبال کیا اور کہا کہ تمام صحافی اپنے علاقائی مسائل پرتوجہ دیں اور اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کی آواز حکمرانوں تک پہنچائیں۔    

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -