بھارت، تیل، گیس کی سرکاری تنصیب میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک، 20زخمی

بھارت، تیل، گیس کی سرکاری تنصیب میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک، 20زخمی

  

ممبئی(آئی این پی)بھارت میں ایک سرکاری تیل اور گیس کی تنصیب ONGC میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جس پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک سرکاری تیل اور گیس کی تنصیب ONGC میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ تیل اور قدرتی گیس کے بھارتی کمیشن کے مطابق آج لگنے والی اس آگ پر دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ آگ ملک کے تجارتی مرکز ممبئی کے قریب "نوی ممبئی" نامی علاقے میں تیل اور گیس کی ایک تنصیب میں لگی۔

مزید :

علاقائی -