کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کی بنا پرنیب کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کی بنا پرنیب کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے برادرزشوگر ملز کے کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کی بنا پرنیب کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے بردارزشوگر ملز کے فرقان ادریس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ کسانوں کو ادائیگیوں کی ذمہ داری موجودہ سی ای او شیخ نشاط پر ہے، کسانوں کی ادائیگیوں کے لئے68 کروڑکی چینی نئی مینجمنٹ کوسٹاک میں دے دی گئی ہے اور6 ماہ کے اندراندرکسانوں کورقم اداکر دی جائے گی۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزارفرقان ادریس سمیت دیگرنیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، جس پر فاضل بنچ نے درخواست گزارکی جانب سے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

مزید :

علاقائی -