مجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رہے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن

مجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رہے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے محرم الحرام کے سلسلے میں بیت الحزن ملت پارک امام بارگاہ اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ہونے والی مجالس کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی سمن آباد،ایس ایچ او ملت پارک،اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے مجالس کے راستوں پر چیکنگ میکانزم، شرکا کی سکیورٹی، پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہناتھا کہ مجالس میں شریک ہونے والے شرکا کو تین درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔علاقے میں ہائی الرٹ کے تحت سرچ آپریشنز، سرچ اینڈ سویپنگ،جیو ٹیگنگ اور بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہاہے۔محرم الحرام میں ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کر رہے ہیں۔ڈویژنل آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔منتظمین جلوس و مجالس کے سکیورٹی معاملات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید :

علاقائی -