شیخوپورہ:ہسپتال عملہ کی غفلت،بچہ جاں بحق،ماں کی حالت غیر

شیخوپورہ:ہسپتال عملہ کی غفلت،بچہ جاں بحق،ماں کی حالت غیر

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)شیخوپورہ روڈ پرواقعہ سلطان ہسپتال میں حاملہ خاتون کوناتجربہ کارعطائیوں نے موت کی دہلیزپرپہنچادی حالت شدید بگڑنے پر زچہ بچہ کوچلڈرن ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیاجبکہ دودن موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدبچہ ہسپتال میں دم توڑگیاورثانے بچے کی موت کو سلطان ہسپتال کی ڈاکٹرز اور عملہ کی غفلت ولاپرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کاروائی کیلئے پولیس کو درخواست دیدی ہے، تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے بچے کے والد شہریارکی تحریری درخواست پر کاروائی کا آغاز کردیا ہے بچے کے والد کے مطابق سلطان ہسپتال کے ڈاکٹروجیہہ عباس نے میری بیوی کو قصاب نرسوں کے حوالہ کیاجن کی ناتجربہ کاری کے باعث زچہ بچہ کی حالت تشویشناک ہوئی۔

مزید :

علاقائی -