نور سٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام کے تحت ”ہمارا پاکستان“ تقریب

نور سٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام کے تحت ”ہمارا پاکستان“ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)نور سٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام نے فاطمہ میموریل ہسپتال کے تحت ”ہمارا پاکستان“ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ نور سٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام فاطمہ میموریل سسٹم اور نور فاؤنڈیشن کی معاشرتی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کو مواقع مہیا کرنا ہے جس سے وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور اپنی شناخت کو پہچان سکیں۔ 1995 سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت ہزاروں سکول اور کالج کے طلباء و طالبات استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ ہمارا پاکستان کی سالانہ تقریب کا مقصد اپنے پیارے وطن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنا اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو منوانا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ ڈائریکٹر نور اسٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام اور چئیر پرسن جہاں آرا میموریل ٹرسٹ، زریں عارف اعجاز نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سسٹم کا تعارف پیش کیا۔مختلف سکولوں اور کالجوں سے شریک طلباء نے معاشرتی مسائل کے بارے میں مزاحیہ خاکے پیش کیا۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر نور فاؤنڈیشن کمیونٹی سکول کے بچوں نے ملی نغمہ پیش کیا۔
ہمارا پاکستان تقریب

مزید :

علاقائی -